Kalima Taiyiba Ki Barkat

Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat

قیامت کے دن آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شفاعت سے حِصّہ پانے والے خوش نصیب لوگ کون ہونگے ؟ فرمایا : اے ابو ہریرہ ! میرا گمان یہی تھا کہ تم سے پہلے مجھ سے یہ بات کوئی نہ پوچھے گا کیونکہ میں حدیث سننے کے معاملہ میں تمہاری حِرْص کو جانتاہوں ،  ( پھر فرمایا : اے ابوہریرہ ! )  قیامت کے دن میری شفاعت پانے والا خوش نصیب وہ ہو گا جو سچّے دِل سے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہے گا۔ ( [1] )

پیشِ حق مُژدہ شفاعت کا سُناتے جائیں گے

آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے

ہاں چلوحسرت زدو سنتے ہیں وہ دِن آج ہے

تھی خبر جس کی کہ وہ جلوہ دِکھاتے جائیں گے

وُسْعَتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو

جُرم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے

لو وہ آئے مسکراتے ہم اَسیروں کی طرف

خرمنِ   عصیاں   پر   اب   بجلی   گراتے   جائیں   گے ( [2] )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جہنّم حرام ہو جاتی ہے

حضرت عثمان بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوَایَت ہے ، رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو بندہ صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہے ، بے


 

 



[1]...بخاری ، کتاب العلم ، باب الحرص علی الحدیث ، صفحہ : 100 ، حدیث : 99۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 155 -156 ملتقطًا۔