Kalima Taiyiba Ki Barkat

Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat

شک اللہ پاک اس پر دوزخ حرام فرما دیتا ہے۔ ( [1] )  

کلمہ  طیبہ جنّت کی چابی ہے

 * اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مَنْ مَاتَ وَ ہُوَ یَعْلَمُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ دَخَلَ الْجَنَّۃِ یعنی جو اس حال میں مرا کہ وہ جانتا ہے اللہ پاک کے سِوا کوئی عِبَادت کے لائق نہیں تو وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔ ( [2] ) * ایک حدیث شریف میں ہے : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ثَمَنُ الْجَنّۃِ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ یعنی جنّت کی قیمت لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ ہے۔ ( [3] ) * ایک اور رِوَایَت میں ہے : رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مَفَاتِیْحُ الْجَنَّۃِ شَہَادَۃُ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ یعنی جنّت کی چابیاں لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کی گواہی دینا ہے۔ ( [4] )   ( یعنی جنّت میں مختلف مقامات اور مختلف درجات ہیں ، ان سب درجات کی چابی کلمۂ طیبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ ہے۔ ( [5] )  )

آسمانوں اور جنّت کی چابی

مشہور ولئ کامِل حضرت بایزیدبَسْطامی رَحمۃُ اللہ علیہ ایک مرتبہ سَفَر میں تھے ، آپ کو غیب سے آواز آئی : اے بایزید ! سَمْعان نامی شہر میں جاؤ ! وہاں کے غیر مسلموں کے ساتھ ان کی عید کے اجتماع میں شرکت کرو ! حضرت بایزید رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : میں نے یہ


 

 



[1]...بخاری ، کتاب الاطعمہ ، باب الخزیرۃ ، صفحہ : 1383 ، حدیث : 5401۔

[2]...مسلم ، کتاب الایمان ، باب الدلیل علی ان من  مات …الخ ، صفحہ : 35 ، حدیث : 26۔

[3]...مسندِ فردوس ، جلد : 2 ، صفحہ : 103 ، حدیث : 2548۔

[4]...مسندِ امام احمد ، جلد : 9 ، صفحہ : 151 ، حدیث : 22736۔

[5]...مراٰۃ المناجیح ، جلد : 1 ، صفحہ : 62  ماخوذًا۔