Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat
اور سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ نے بھی کیا خُوب کہا :
قسمت میں لاکھ پیچ ہوں ، سَو بَل ، ہزار کَج یہ ساری گتھی اِک تری سیدھی نظر کی ہے ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! درودِ پاک انمول نعمت ہے ، اس کی برکت سے مشکلیں حل ہوتی ہیں ، تنگ دستی خوشحالی میں بدلتی ہے ، گُنَاہ دُھلتے ہیں ، رحمتیں چھماچھم برستی ہیں اور ایک اَہَم ترین فائدہ یہ کہ درودِ پاک پڑھنے والے کا درود سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہِ عالی شان میں پہنچتا ہے اور مالِک و مختار نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نَظْرِ عنایت بھی نصیب ہوتی ہے۔
اللہ پاک ہمیں کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی توفیق عنایت فرمائے اور کاش ! کاش ! صد کروڑ کاش ! کہ درودِ پاک کی برکت سے ہمیں محبوبِ خُدا ، سردارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نظرِ کرم نصیب ہو جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دو جہاں میں بیڑا پار ہو جائے۔
پڑ گئی جس پہ محشر میں بخشاگیا دیکھا جس سمت ابرِ کرم چھا گیا
رُخ جدھر ہو گیا ، زندگی پاگیا جس طرف اُٹھ گئی ، دَم میں دَم آگیا
اُس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [2] ) اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ