Kalima Taiyiba Ki Barkat

Book Name:Kalima Taiyiba Ki Barkat

کثرت سے شکر کرتے تھے * آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے کبھی ناشکری نہیں کی * شکر اعلیٰ عبادت ہے * شکر کرنے سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے * بندے کو نعمت ملے ، بندہ شکر کرے ، اس کی برکت سے  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  بندہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔  ( [1] )  

شکر کرنے کا طریقہ : * حضرت ابو بکر شبلی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : نعمت کو دیکھنے کے بجائے ، نعمت دینے والے پر نظر رکھنا شکر ہے۔ ( [2] )  مثلاً آپ کو تنخواہ ( Salary )  ملی ، یہ بھی نعمت ہے ، امتحان میں پاس ہوئے ، بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہوئی ، نماز کی توفیق ملی ، روزہ رکھنے کی سعادت ملی ، صدقہ دیا وغیرہ کوئی بھی نعمت ملی تو اب اس نعمت پر نگاہ نہ رکھئے بلکہ سوچئے : اللہ نے یہ نعمت عطا کی ، نعمت کی نسبت اپنی طرف نہیں ، اللہ پاک کی طرف کیجئے * امام غزالی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : نعمت کے ساتھ نیکی کا ارادہ کرنا دِل کا شکر ہے۔ زبان سے اللہ پاک کی حمد وثنا کرنا زبان کا شکر ہے۔ اللہ کریم کی دی ہوئی نعمت کو عِبَادت میں خرچ کرنا ، اس کو گُنَاہ میں استعمال ہونے سے بچانا باقِی اعضاء کا شکر ہے۔ ( [3] )  

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

الفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا                                                                                 چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو


 

 



[1]...صِرَاطُ الجنان ، جلد : 4 ، صفحہ : 406 ، خُلاصۃً۔

[2]...اِحْیَاءُ العلوم ، کتابُ الصَبْر والشکر ، جلد : 4 ، صفحہ : 103 ، خلاصۃً۔

[3]...اِحْیَاءُ العلوم ، کتابُ الصَبْر والشکر ، جلد : 4 ، صفحہ : 103 ، خلاصۃً۔