Book Name:Sahaba Ki Aik Khobsorat Tamanna
کوئی نیک ، ان سے بڑھ کر متقی ، ان سے بڑھ کر پرہیز گار ، ان سے بڑھ کر اللہ پاک کا قُرْب رکھنے والا کوئی ہو ہی نہیں سکتا ، اس کے باوُجُود انبیائے کرام علیہمُ السَّلام عاجزی کرتے ہوئے اللہ پاک کی بارگاہ میں یہ دُعا کیا کرتے تھے کہ مولیٰ ! ہمیں ہم سے پہلے والے نیک لوگوں میں شامِل فرما دے۔ مثلاً * حضرت یوسُف علیہ السَّلام نے بارگاہِ اِلٰہی میں عرض کیا :
وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ(۱۰۱) ( پارہ : 13 ، سورۂ یوسف : 101 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : اور مجھے اپنے قرب کے لائق بندوں کے ساتھ شامِل فرما۔
* اسی طرح حضرت سلیمان علیہ السَّلام نے دُعا کی :
وَ اَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِیْنَ(۱۹) ( پارہ : 19 ، سورۂ نمل : 19 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے ان بندوں میں شامل کر جو تیرے خاص قرب کے لائق ہیں۔
* اللہ پاک کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے دُعا کی :
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ(۸۳) ( پارہ : 19 ، سورۂ شعراء : 83 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : اے میرے رب ! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے اُن سے ملا دے جو تیرے خاص قرب کے لائق بندے ہیں۔
اللہ اَکْبَر ! پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ لگائیے ! نیک لوگوں کے رستے پر چلنے کی خواہش کرنا ، نیک لوگوں کی مشابہت اِخْتیار کرنا کس قدر اَہَم ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السَّلام اللہ پاک کے نبی ہیں ، آپ خَلِیْلُ اللہ ہیں ، اَبُو الْاَنْبیاء ہیں ، ساری مخلوقات میں سب سے اَفْضَل ہستی ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں اور آپ کے بعد سب