Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

ہوئے  ( دِین )  کے تابِع نہ ہو جائیں۔  ( [1] )

عُلَمائے کرام اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں : بندے پر لازِ م ہے کہ اللہ و رسول سے ایسی محبّت کرے کہ وہ محبّت اسے اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی فرمانبرداری پر اُبھارے اور گُنَاہوں کے رستے میں رُکاوٹ بنے۔  ( [2] )

اللہ پاک ہمیں ایسی توفیق عطا فرمائے ، ہم جانوروں کی قربانی کریں ، ضرور کریں ،  ساتھ ہی ساتھ نفسِ اَمّارہ کی بھی قربانی دیں ، نفسانی خواہشات کی بھی قربانی دیں ،  حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صدقے ، حضرت اسماعیل علیہ السلام کے صدقے کاش ! ہم اللہ پاک کے حقیقی فرمانبردار بندے بن جائیں۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک کام ” یومِ تعطیل اعتکاف “

پیارے اسلامی بھائیو ! نفسِ اَمّارہ کی کاٹ کرنے ، اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پانے اور اللہ پاک کے حقیقی فرمانبردار بندے بننے کے لئےدعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے ۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام یوم تعطیل اعتکاف بھی ہے۔ اِعْتِکَاف کی نِیَّت سے اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کیلئے  مَسْجِد میں ٹھہرے رہنا بھی ایک عظیم عِبَادَت ہے ، لِہٰذا دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی ماحول میں اَطرافِ شہر کے لوگوں کو دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی ماحول سے وَابَسْتہ کرنے کے لیے بروز جُمُعَہ یا اِتوار بَعْدِ فَجْر تا نَمازِ جُمُعَہ یا حَسْبِ مَوْقَع عَصْر تا


 

 



[1]...السنۃ لابن ابی عاصم ، صفحہ : 12 ، حدیث : 15۔

[2]...جامع العلوم والحکم ، صفحہ : 397۔