Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

مَغْرِب مسجد میں اعتکاف کیا جاتا ہے۔ جو لوگ مسجدوں میں رضائے الٰہی پانے کیلئے یوں ٹھہر جاتے ہیں ان کے مُتَعَلِّق ایک رِوایَت میں ہے کہ اللہ پاک کے مَعْصُوم فرشتے ان لوگوں کے ہمنشین ہوتے ہیں جو مَسَاجِد میں پڑے رہتے ہیں ، اگر یہ لوگ کبھی مَسْجِد سے غائب ہو جائیں تو فرشتے انہیں تلاش کرتے ہیں اور اگر بیمار ہو جائیں تو اِن کی عِیادَت کرتے ہیں اور اگر اِن کو کوئی ضَرورت پیش آجائے تو اِن کی مَدَد بھی کرتے ہیں۔[1]

شعبہ امامت کورس

امامت ایک ایسا مقدس شعبہ ہے کہ ہر شخص دل سے اس کی قدر کرتا ہے۔اَمِیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : امامت اسلام کی بہترین خدمت اور رزقِ حلال کے حصول کا عظیم ذریعہ ہے۔ ” شعبہ امامت کورس “ کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ اندرون و بیرونِ ملک کی مساجد کے لیے اہل و ذمہ دار امام و مؤذن مہیا کرے۔یہ مجلس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داریاں سرانجام دینے والے ائمہ کرام امامت و نماز سے متعلق  بنیادی فرض علوم سے مکمل آگاہی رکھتے ہوں ، وہ متقی ہونے کے ساتھ باعمل بھی ہوں ، دِین و مسلک کا درد رکھنے والے ہوں ، مدنی مرکز کے طریقِ کار کے مطابق 12 دینی کاموں کی دُھومیں مچانے والے ہوں ۔ ائمہ کرام اچھا بیان کرنے کی صلاحیت ، عقائد میں پختگی ، امامت و خطابت کی اہلیت ، تجوید و قراءت سے تلاوتِ قرآن  کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ حُسنِ معاشرت سے زندگی گزارنے والے ہوں۔ اسی لئے امامت کورس میں بنیادی عقائد ، نماز و امامت سے متعلق ضروری


 

 



[1]مستدرك ، کتاب التفسیر ، ان للمساجد اوتادا...الخ ، ۳ / ۱۶۲ ، حديث : ۳۵۵۹ مفھومًا