Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza
ہیں اور نماز قائم رکھنے والے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے خرچ کرتے ہیں ۔
یعنی مُخْبِت ( اللہ پاک کے لئے عاجزی کرنے والے ) وہ لوگ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ پاک کا ذِکْر ہوتا ہے تو ہیبت و جلال سے ان کے دِل ڈرنے لگتے ہیں ، اللہ پاک کے عذاب کا خوف ان کے اعضا سے ظاہِر ہونے لگتا ہے ، انہیں دُنیا میں جو مصیبت پہنچے ، اس پر صبر کرتے ہیں ، نماز قائِم کرتے ہیں اور اللہ پاک کے دئیے ہوئے رِزْق میں سے صدقہ و خیرات کرتے ہیں۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! غور کا مقام ہے ! ہم قربانی تو کرتے ہیں ، مہنگے سے مہنگا جانور خرید کر بڑے شوق و ذوق کے ساتھ قربانی کرتے ہیں ، مگر غور کیجئے ! ہم میں سے مُخْبِت یعنی جنّت کی خوشخبری کے حق دار بننے والے کتنے ہیں ؟ اللہ پاک کا ذِکْر کرنے والے ، ذِکْرُ اللہ سُن کر مچلنے والے ، خوفِ خُدا کے سبب کانپنے والے ، نمازیں پڑھنے والے ، راہِ خُدا میں دِل کھول کر صدقہ خیرات کرنے والے کتنے ہیں ؟
آہ ! افسوس ! ہم قربانی تو کرتے ہیں ، یہ بھی بہت اچھا کام ہے ، نیک کام ہے ، جن پر قربانی واجِب ہے ، ان کو تو کرنی ہی ہو گی ، اس کے بغیر چھٹکارا نہیں مگر قربانی کا اَصْل مقصد کیا ہے ؟ قربانی ہمیں درس کیا دیتی ہے ؟ یہ مقصد ہم کب پُورا کریں گے ؟
سُنّتِ ابراہیمی کو ادا کیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! قربانی سُنّتِ ابراہیمی ہے ، اسی پر ہم غور کر لیں ، حضرت ابراہیم