Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

  ذوالحجۃ الحرام کی ایک اہم عبادت

قربانی کس پر واجِب ہے ؟

پیارے اسلامی بھائیو ! ذو الحجۃ الحرام میں کی جانے والی ایک اَہَم ترین عبادت قربانی ہے۔  ہر مسلمان مرد و عورت جو بالغ ہو ، مقیم ہو  ( یعنی مسافِر نہ ہو )  اور اس کے ساتھ ساتھ مالِکِ نصاب بھی ہو  ( یعنی اس کے پاس ساڑھے 52 تولے چاندی یا اس کی قیمت برابر رقم ہو )  تو  اس پر قربانی واجِب ہے۔ ( [1] )  

ہر بال کے بدلے نیکی

حضرت زید بن ارقم رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک بار صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے بارگاہِ رسالت میں عَرْض کیا : یا رسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! یہ قربانیاں کیا ہیں ؟ پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : سُنَّۃُ اَبِیْکُم اِبْرَاہِیْم یعنی تمہارے والِد ابراہیم علیہ السلام کی سُنّت۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے پوچھا : یا رسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! اس میں ہمارے لئے کیا ہے ؟ فرمایا : بِکُلِّ شَعْرَۃٍ حَسَنَۃ یعنی قربانی کے ہر بال کے بدلے تمہارے لئے ایک نیکی ہے۔ ( [2] )  

جو خُدا کے لئے قربانی کیا کرتے ہیں        در اَصْل خلد کے حقدار ہُوا کرتے ہیں


 

 



[1]...فتاوی عالمگیری ، جلد : 5 ، صفحہ : 292۔

[2]...ابن ماجہ ، کتاب  الاضاحی ، باب ثواب الاضحیۃ ، صفحہ : 510 ، حدیث : 3127۔