Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza
فقہی مسائل ، تجویدو قرأت اور اخلاقیات سکھانے کے ساتھ تنظیمی تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امامت کورس کی برکت سے کئی افراد اپنی نمازیں درست کر نے کے ساتھ امام بن کر رخصت ہوتے اور معاشرے میں عزت کا مقام پاتے ہیں۔ لہٰذا جسےبھی موقع ملے اسے ضرور امامت کورس کے ذریعے علمِ دین حاصل کرنا چاہیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! 4 ذوالحج شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت کے پیر صاحب سیدی قطب مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا عرسِ پاک ہے۔ آئیے ! حصولِ برکت کے لئے آپ کا ذکرِ خیر سنتے ہیں :
سیدی قُطْبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ذِکْرِ خیر
خلیفہ ٔ اعلیٰ حضرت مولانا ضیاءُ الدِّین احمد صدیقی قادری مدنی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت 1294ھ ، 1877ء میں ضِلع سیالکوٹ ( پنجاب ، پاکستان ) کے ایک غیر معروف قصبےکلاس والامیں ہوئی ، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ِصدِّیق اکبر رَضِیَ اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں ۔ ابتِدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصِل کی ۔ پھر مرکز الاولیالاہور اور22 خواجہ کی چوکھٹ دِہلی میں کچھ عرصہ تحصیلِ علم کیا ، بِالآخِر پیلی بھیت ( یوپی ، ہند ) میں حضرت ِعلامہ مولانا وصی احمد محدِّثِ سُورتی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خدمت میں تقریباً چار4 سال رَہ کرعُلومِ دینیہ حاصِل کئے اور دورۂ حدیث کے بعد سندِ فراغت حاصِل کی ۔ الحمد لِلّٰہ ! اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت ، رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دستِ کرامت سے سیِّدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی دستار بندی ہوئی ۔ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے بَیعَت بھی کی