Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

میں کر لے یا سب عزیزوں قریبوں کو دے دے ، یا سب مساکین کو بانٹ دے۔  ( فتاوٰی رضویہ ، ۲۰ / ۲۵۳ )  * مَنّت یا مرحوم کی وصیَّت پر کی جانے والی قُربانی کا سب گوشت فُقَراء اور مساکین کو صَدَقہ کرنا واجِب ہے نہ خود کھائے نہ مالداروں کو دے۔ (  بہارِ شریعت ، ۳ / ۳۴۵ ، حصہ۱۵ماخوذاً )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                 صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * جانور ذبح کرتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق’’ جانور ذبح کرتے وقت کی دعا‘‘  یاد کروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :

اَ للّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللہ اللہ اَکْبَر ۔

ترجمہ : اے اللہ تیرے ہی لئے اور تیری دی ہوئی توفیق سے ، اللہ کے نام سے شروع اللہ سب سے بڑا ہے ۔ ( ابلق گھوڑے سوار ، ص 14 )

 ( نوٹ : ۔ جانور ذبح کرنے سے پہلےاور بعد کی دعا جاننے کے لئے ابلق گھوڑے سوار صفحہ 14 ملاحظہ فرمائیں )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                        صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال  )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  :  ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )

                   آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔