Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza

ذی الحج تشریف لے آتا تو آپ عبادت میں خوب کوشش کیا کرتے اور فرمایا کرتے : لَا تُطْفِئُوا سُرُجَكُمْ لَيَالِي الْعَشْرِیعنی عشرۂ ذی الحج کی راتوں میں اپنے چراغ مت بجھایا کرو۔ ( [1] )  

عموماً رات کو سوتے وقت لائٹ بند کر دی جاتی ہے ، اس لئے حضرت سعید بن جبیر رَضِیَ اللہ عنہ  نے فرمایا کہ عشرۂ ذی الحج میں لائٹیں بند نہ کیا کرو یعنی ان راتوں میں سویا نہ کرو بلکہ راتوں کو جاگ کر خوب عبادت کیا کرو !

پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نفل روزے رکھتے

اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن حضرت  حفصہ  رَضِیَ اللہ عنہا  فرماتی ہیں : رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم عشرۂ ذی الحج میں پابندی کے ساتھ نفل روزے رکھا کرتے تھے۔ ( [2] )

خیال رہے !  عَشْرَۂ ذی الحج کے روزے کا مطلب ہے : ذو الحج کے ابتدائی 9 دِنوں کے روزے کہ 10 ذو الحج  ( یعنی عید الاضحیٰ )  کا روزہ رکھنا جائِز نہیں۔

اے عاشقانِ رسول ! کاش ! ہم بھی نیکیوں کے حریص بن جائیں ، ہمارے پیارے آقا ، رسولِ خُدا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم عشرۂ ذی الحج کے روزے رکھا کرتے تھے ، کاش ! ہم بھی اس ادائے مصطفےٰ کو ادا کرنے کے لئے نفل روزے رکھیں ، نمازیں پڑھیں ، عبادت کریں کہ یہی کمائی قبر و حشر میں کام آنی ہے ، باقی سب تو یہیں چھوڑ جانا ہے ، اس لئے نیکیوں کی حِرْص بڑھانی چاہئے ، عشرۂ ذی الحج کی ایک نیکی 700 گُنَا بڑھا دی جاتی ہے ، لہٰذا اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور خوب نیکیاں کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنی رضا والے کاموں میں مَصْرُوف


 

 



[1]...حلیۃ الاولیا ، جلد : 4 ، صفحہ : 311 ، رقم : 5671۔

[2]...صحیح ابن حبان ، کتاب التاریخ ، صفحہ : 1703 ، حدیث : 6422۔