Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza
کریم کے بھی عالم تھے اور تورات شریف کے بھی عالم تھے۔آپ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے زمانے کو اختیار فرمایا ، پس اللہ پاک کے ہاں سب سے محبوب زمانہ حرمت والے 4 مہینے ( یعنی ذو القعدہ ، ذو الحج ، محرم اور رجب ) ہیں ، ان مہینوں میں سے اللہ پاک کے ہاں سب سے زیادہ محبوب ذُوْالْحِجَّۃُ الْحَرام ہے اور ذُوْالْحِجَّۃُ الْحَرام میں اس کے ابتدائی 10 دن ( جن کو عشرۂ ذوالحج کہا جاتا ہے ، یہ ) اللہ پاک کے ہاں سب سے محبوب دن ہیں۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! عشرۂ ذی الحج کے ابتدائی 10 دن بہت بابرکت ہیں ، یہ اللہ پاک کے ہاں بہت محبوب دن ہیں ، یہاں تک کہ اللہ پاک نے قرآنِ مجید میں ان اَیّام کی قسم ارشاد فرمائی ، ارشاد ہوتا ہے :
وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲) ( پارہ : 30 ، سورۂ فجر : 1-2 )
ترجَمہ کنزُ الایمان : اس صبح کی قسم اور دس راتوں کی۔
ایک قول کے مطابق اس آیت میں ذِکْر کی گئی 10 راتوں سے ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں مراد ہیں۔ ( [2] ) پتا چلا ! ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں بہت فضیلت والی ہیں کہ اللہ پاک نے ان کی قسم ارشاد فرمائی۔
عَشْرہ ذِی الحج میں عبادت کی فضیلت
حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہما سلطان المفسرین ہیں ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے چچا زاد ہیں ، بہت عظیم صحابی ہیں اور مُفَسرِ قرآن بھی ہیں ، آپ