Book Name:Qurbani Ek Ba Maqsad Fariza
گوشت کے ذریعے توانائی حاصِل کرنے کی تمہیں اجازت دِی ، تمہارا ایک ہی خُدا ہے ، لہٰذا جانور ذَبَح کرتے وقت اسی کا نام لو ! اسی کا شُکر ادا کرو ! اور اسی کے حُضُور سَر جھکاؤ !
اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا؛ اللہ پاک نے جانوروں سے متعلق ہم پر جو انعامات فرمائے ، جانور پیدا کئے ، انہیں ہمارے قابُو میں دیا ، ان کا گوشت ہمارے لئے حلال فرمایا ، قربانی ان انعامات کا شکر بھی ہے اورساتھ ساتھ اس میں اِظْہارِ توحید بھی ہے ، یعنی دُنیا بھر میں مسلمان عیدُ الاَضْحٰی کے موقع پر جانور ذَبَح کرتے وقت اللہ پاک کا نام لے کر یہ اِظْہار کرتے ہیں کہ اللہ ایک ہے ، ہم پر انعام فرمانے والا ایک ہے ، تمام مخلوقات کو پیدا کرنے والا ایک ہے اور ہم صِرْف اسی ایک خُدائے وحدہٗ لَاشَرِیْک کی عبادت کرتے ہیں ، اس کے سِوا کسی کو اپنا خُدا نہیں مانتے۔
معلوم ہوا؛ قربانی کوئی رَسْم نہیں بلکہ شکرِ نعمت بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ عقیدۂ توحید کا عملی اِظْہار بھی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! ایک سوال ذہن میں اُبھرتا ہے ، وہ یہ کہ قربانی اگر شکرِ نعمت ہے تو یہ شکر کسی اور انداز میں مثلاً ، نمازیں پڑھ کر ، روزے رکھ کر ، صدقہ و خیرات کر کے بھی تو شکر ادا ہو سکتا ہے ، آخر اس کے لئے جانور قربان کرنا ہی کیوں ضروری ہے ؟ عُلَمائے کرام نے اس سوال کے بہت جوابات ارشاد فرمائے ہیں۔
علامہ ابن رجب حنبلی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس سلسلے میں بڑے ایمان افروز مدنی پھول بیان