Jannat Ke Kharidar

Book Name:Jannat Ke Kharidar

اِفْتَحْ لَہٗ وَ بَشِّرْہُ بِالْجَنَّۃِ دروازہ کھول دو اور اسے  ( یعنی آنے والے کو )  جنّت کی خوشخبری سُنا دو ! حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے دروازہ کھولا ،  یہ آنے والے حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ تھے ،  میں نے انہیں بھی جنّت کی خوشخبری سُنائی ، انہوں  نے بھی اللہ پاک کا شکر ادا کیا  ( اور بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہو گئے ) ۔ کچھ دَیْر کے بعد تیسری مرتبہ پِھر دروازے پر دستک ہوئی ، اس بار غیب کی باتیں جاننے والے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اِفْتَحْ لَہٗ وَ بَشِّرْہُ بِالْجَنَّۃِ عَلٰی بَلْوٰی تُصِیْبُہٗ یعنی دروازہ کھول دو اور  آنے والے کو بتا دو کہ ایک مصیبت جو انہیں پہنچے گی ، اس کے بعد یہ جنّتی ہیں۔

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں : میں نے دروازہ کھولا تو سامنے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ  تھے ، میں نے انہیں جنّت کی خوشخبری سُنائی اور یہ بھی بتایا کہ عنقریب انہیں ایک امتحان درپیش ہو گا ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  نے جنّت کی خوشخبری ملنے پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور کہا : اللہ الْمُسْتَعَانُ اللہ مددگارہے  ( یعنی مجھے جو مصیبت پہنچے گی ، اللہ پاک کی مدد سے  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! میں اس میں کامیاب ہو جاؤں گا ) ۔  

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ حدیثِ پاک جو ابھی ہم نے سنی ، یہ بُخاری شریف میں 6 بار ذِکْر ہوئی ، ایسے ہی حدیثِ پاک کی اور بہت ساری کتابوں میں بھی یہ حدیثِ پاک موجود ہے ، اس حدیثِ پاک سے 2 باتیں سیکھنے کو ملیں :  ( 1 ) : مسلمانوں کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے خلیفہ حضرت ابوبکر ، عمرِ فاروق اور عثمانِ غنی  رضی اللہ عنہم جنّتی ہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو ! اس حدیثِ پاک میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے 3 پیارے یاروں کا ذِکْر ہوا ، آئیے ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے چوتھے یار یعنی