Book Name:Jannat Ke Kharidar
پاک کے پیارے نبی ، مُحَمَّدِعربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہم سے راضی ہو جائیں گے ، اگر رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم راضی ہو گئے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اللہ پاک بھی راضی ہو جائے گا۔
کام وہ لے لیجئے ! تم کو جو راضی کرے ٹھیک ہو نامِ رضا تم پہ کروڑوں درود ( [1] )
حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف
اے عاشقانِ رسول ! * حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں * سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی جان حضرت اُمِّ حکیم رضی اللہ عنہ ا کے نواسے ( Grand Son ) ہیں یا یُوں کہہ لیجئے کہ ذرا دُور کے رشتے سے مالِکِ جنّت ، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے بھانجےلگتے ہیں * سابقینِ اَوَّلِیْن میں سے ہیں یعنی ابتداء ہی میں اسلام قبول کر کے دائرۂ اسلام میں داخِل ہو گئے تھے ، اسلام قبول کرنے میں آپ کا چوتھا یا پانچواں نمبر ہے * عَشْرَہ مُبَشَّرَہ ( یعنی زبانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے جنّت کی بشارت پانے والے 10 صحابہ کرام علیہم الرِّضْوَان ) میں سے ہیں * سرکارِ اعظم ، رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سے اتنی محبت فرماتے تھے کہ آپ نے ایک ، ایک کر کے اپنی 2 شہزادیاں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے نِکاح میں دیں۔ ( [2] ) اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رحمۃُ اللہ علیہ اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
نُور کی سرکار سے پایا دوشالہ نُور کا ہو مُبَارک تُم کو ذُو النُّوْرَیْن جوڑا نُور کا ( [3] )