Book Name:Jannat Ke Kharidar
نعمت ، رسولِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار جنّت کی بشارت دی۔ آئیے ! چند اَحادیثِ کریمہ سنتے ہیں : * حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لِکُلِّ نَبِیٍّ رَفِیْق ٌوَ رَفِیْقِیْ يَعْنِيْ فِيْ الْجَنّةِ عُثْمَانُ جنّت میں ہر نبی عَلَیْہِ السَّلام کے ایک رفیق ہوں گے اور میرے رفیق عثمان بن عفّان ہیں۔ ( [1] )
* صحابئ رسول ، سُلْطَانُ الْمُفَسِّرِیْن حضرت عبداللہ بن عبّاس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک دِن سرکارِعالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ابھی اس راستے سے ایک جنّتی شخص آئے گا ، ہم نے دیکھا تو حضرت عثمان بن عفّان رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ ( [2] )
* صحابئ رسول حضرت ابوموسیٰ اَشْعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک دِن میں رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ مدینے کے باغوں میں سے ایک باغ میں تھا ، ایک شخص آیا ، اس نے دروازے پر دستک دِی ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اِفْتَحْ لَہٗ وَ بَشِّرْہُ بِالْجَنَّۃِ اس کے لئے دروازہ کھول دو اور اسے جنّت کی بشارت دو۔ فرماتے ہیں : میں نے دروازہ کھولا تو یہ حضرت ابوبکر صدِّیق رضی اللہ عنہ تھے ، میں نے انہیں جنّت کی خوشخبری سُنا دی۔ انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ کچھ دَیْر کے بعد پِھر دروازے پر دستک ہوئی ، پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پِھر فرمایا :