Book Name:Jannat Ke Kharidar
ہوں گے ( 8 ) : شکستہ حالی ( Adversity ) دور ہو گی ( 9 ) : خوف دُور ہو گا ، دِلی سکون نصیب ہو گا ( 10 ) : اللہ پاک کی مدد شامِلِ حال رہے گی ( 11 ) : رحمتِ اِلٰہی واجب ہو گی ( 12 ) : فرشتے ان پر درود بھیجیں گے ( 13 ) : نیک کاموں کی توفیق ملے گی ( 14 ) : اللہ پاک کے غضب سے نجات ملے گی ( 15 ) : گُنَاہ بخشے جائیں گے ( 16 ) : مغفرت واجب ہو جائے گی ( 17 ) : غُلام آزاد کرنے سے زیادہ ثواب ملے گا ( 18 ) : ٹیڑھے کام درست ہو جائیں گے ( 19 ) : آپس میں محبت بڑھے گی ( 20 ) : کھانے میں برکت نصیب ہو گی ( 21 ) : بارگاہِ اِلٰہی میں درجات بلند ہوں گے ( 22 ) : اللہ پاک فرشتوں کے سامنے ان پر فخر فرمائے گا ( 23 ) : روزِ قیامت جہنّم سے امان میں رہیں گے ( 24 ) : آخرت میں اللہ پاک کی رحمت و احسان نصیب ہو گا ( 25 ) : اور خُدا نے چاہا تو پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے سب سے پہلے جنّت میں جانا نصیب ہو گا۔
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمدللہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کو دین کی باتیں بتا کر ، نمازسکھا کر ، روزے ، حج اور زکوٰۃ کے احکام سکھا کر ، سُنتوں کا پیکر بنا کر ، نیکی کی دعوت دے کر ، نیک نمازی بنا کر تَو ہمدردی کر ہی رہی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کا ایک ڈیپارٹمنٹ ہے : FGRF۔ * اس ڈیپارٹمنٹ کا بنیادی مقصد ( Main Objective ) ہی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کے ساتھ ہمدردی کرنا * غمخواری کرنا * کوئی ناگہانی آفت مثلاً خدانخواستہ زلزلہ ( Earthquake ) آجائے * سیلاب ( Flood ) آجائے تو فوراً امدادی کاروائیوں