Jannat Ke Kharidar

Book Name:Jannat Ke Kharidar

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنَّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3مرتبہ فرمایا : میرے نائب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حضور ! آپ کے نائب کون ہیں ؟ فرمایا : میری سنَّت سے محبت کرنےاور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )

سنَّت کے مطابق میں ہر اِک کام کروں کاش !   تُو پیکرِ سنَّت مجھے اللہ بنا دے

قبرستان کی حاضری کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ  آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :  ( 1 ) : قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب اور آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔ ( [2] )   ( 2 ) : جو اپنے والدین دونوں یا ایک کی قَبْر کی ہر جمعہ کے دن زیارت کرے گا ، اُس کی مغفرت ہوجائے گی اور نیکو کار لکھا جائے گا ۔ ( [3] )

 اے عاشقانِ رسول ! * مسلمانوں کی قبروں کی زیارت سنت اور مزاراتِ اولیائے کرام و شہدائے عظام کی حاضری سعادت بَر سعادت اور انہیں ایصالِ ثواب مندوب ( یعنی پسندیدہ ) و ثواب ہے * مزارشریف یا قَبْر کی زیارت کے لئے جاتے ہوئے راستے میں فضول باتوں میں مشغول نہ ہوں * قَبْرکو سجدۂ تعظیمی کرنا حرام ہے اور اگر عبادت کی نیِّت ہو تو کفر ہے * قبرستان میں اُس عام راستے سے جائیں ، جہاں ماضی میں کبھی بھی مسلمانوں کی قبریں نہ تھیں ، جو راستہ نیا بنا ہو اُس پرنہ چلیں۔فتاوٰی شامی میں ہے :  ( قبرستان میں قبریں مٹا


 

 



[1]...جامع بیان علم ، باب : علم کے فضائل ، جلد : 1 ، صفحہ201 ، حدیث : 220۔

[2]...ابن ماجہ ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی زیارۃ القبور ، صفحہ : 252 ، حدیث : 1571۔

[3]...شُعَبُ الایمان ، جلد : 6 ، صفحہ : 201 ، حدیث : 7901۔