Jannat Ke Kharidar

Book Name:Jannat Ke Kharidar

  ( Relief Activities )  میں حِصَّہ لینا ہے۔

آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ! FGRF کے ساتھ خُوب مالی تعاوُن کیجئے ! آپ کی دِی ہوئی رقم سے * دُکھیاروں کے دُکھ دُور ہوں گے * مریضوں کے عِلاج کا سامان ہو گا * غریبوں ، بےسہاروں کو سہارا ملے گا ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کے بےشُمارے فائدے  ( Benefits ) نصیب ہوں گے۔

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا          درد مندوں سے ، ضعیفوں سے محبت کرنا

دُور دُنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے

میرے اللہ ! برائی سے بچانا مجھ کر          نیک جو راہ ہو اس راہ پہ چلانا مجھ کو

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 بیان کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے سُنا ! مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ بلند رُتبہ صحابی ہیں * پیارے آقا ، مالِکِ جنّت ، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنّت کی خوشخبری سُنائی اور * مَاشَآءَ اللہ ! آپ جنّت کے خریدار ہیں ، اُخْروِی کامیابی کا اس قدر شوق رکھنے والے ہیں کہ جب بھی موقع مِلا آپ نے اپنا مال راہِ خُدا میں خرچ کر کے جنّت میں جانے کا سامان کیا * ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ آپ نے جنّت خریدی * مسجدِ حرام شریف کی تَوْسِیْع کی ضرورت ہوئی ، آپ نے جگہ پیش کر کے جنّت کی ضمانت حاصِل کی * مسجدِ نبوی شریف کی تَوْسِیْع کرنی تھی ، آپ نے جگہ پیش کر کے جنّت کی ضمانت حاصِل کی * بِئْرِ رُومہ خرید کر وقف کیا * اسی طرح غزوۂ