Book Name:Jannat Ke Kharidar
بڑی گھبراہٹ میں انہیں کچھ خوف نہ ہو گا ( 5 ) : فرشتے ان کا یہ کہتے ہوئے استقبال کریں گے : یہ ہے وہ دِن جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔
ان دونوں آیتوں سے معلوم ہوا؛ سب صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان سے حُسْنٰی کا وعدہ ہے ، لہٰذا سب صحابہ کی یہ شان ہے کہ وہ جہنّم سے دُور رکھے جائیں گے ، جہنم کی بھنک تک نہ سنیں گے ، ہمیشہ اپنی من مانتی مرادوں میں رہیں گے ، قیامت کی بڑی گھبراہٹ میں انہیں خوف نہ ہو گا اور اللہ پاک کے کرم سے فرشتے روزِ قیامت ان کا استقبال کریں گے۔
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا ہے خُدائے مصطفےٰ اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا
آل و اَصْحابِ نبی سب بادشہ ہیں بادشاہ میں فقط ادنیٰ گدا اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا
فضلِ رَبّ سے دو جہاں میں کامیابی پائے گا دِل سے جو شیدا ہوا اَصْحاب و اَہلِ بیت کا
ہر صحابئ نبی ! جنتی ! جنتی ! سب صحابیات بھی ! جنتی ! جنتی !
چار یاران نبی ! جنتی ! جنتی ! حضرت صدیق بھی ! جنتی ! جنتی !
اور عمر فاروق بھی ! جنتی ! جنتی ! عثمان غنی ! جنتی ! جنتی !
فاطمہ اور علی ! جنتی ! جنتی ! ہیں حسن حسین بھی ! جنتی ! جنتی !
ہر زوجۂ نبی ! جنتی ! جنتی ! ہیں معاویہ بھی ! جنتی ! جنتی !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
عثمانِ غنی... ! ! جنتی ! جنتی !
پیارے اسلامی بھائیو ! یُوں تو ہر صحابی ہی جنّتی ہے ، البتہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ وہ خوش بخت صحابئ رسول ہیں کہ ان کو مالِکِ جنّت ، قاسِمِ