Jannat Ke Kharidar

Book Name:Jannat Ke Kharidar

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر بھی سُن لیتے ہیں ، چنانچہ حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا : عَلِیٌّ فِیْ الْجَنَّۃیعنی حضرت علی جنتی ہیں۔  ( [1] )

ہر صحابئ نبی !         جنّتی ! جنّتی !           چار یارانِ نبی !        جنّتی ! جنّتی !

 ( 2 ) : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک اور بھی غیب کی خبر دی ، فرمایا : ایک مصیبت جو انہیں پہنچے گی ، اس کے بعد یہ جنّتی ہیں۔ یہ مصیبت حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ  کو آپ کی خِلافت کے آخری زمانے میں پہنچی ، بعض شر پسند باغِیوں نے آپ کے مکان مبارک کو گھیرے میں لے لیا ، جس کے سبب آپ کا گھر سے نکلنا اور کھانا پانی وغیرہ بند ہو گیا ، آخر اسی مظلومیت کی حالت میں آپ کو شہید کر دیا گیا۔ یہ ہے وہ مصیبت جو حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ  کو پہنچی ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کئی سال پہلے ہی اس کی خبر دے دی۔ معلوم ہوا؛ اللہ پاک کی عطا سے اللہ کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کل کی ، سالوں بعد کی ، صدیوں بعد کی بلکہ قیامت تک بلکہ قیامت سے بھی بعد تک کی خبریں جانتے ہیں۔

جو ہو چکا ہے جو ہو گا حضور جانتے ہیں       تیری عطا سے خُدایا حضور جانتے ہیں

وہی ہیں پیکرِ شرم و حیا و ذُو النُّورَیْن        مقام ان کی حیا کا حُضُور جانتے ہیں

جنّتِ عَدْن کی حُور

حضرت عُقْبَہ بن عامِر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان


 

 



[1]...مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب الفضائل ، فضائل علی بن ابی طالب رَضِیَ اللہ عنہ ، جلد : 7 ، صفحہ : 505 ، حدیث67۔