Book Name:Jannat Ke Kharidar
نے خُود دیکھا ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھائے اور اتنے بلند کئے کہ سَر مبارک سے اُوپَر ہو گئے ، پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے لئے ایسی دُعا فرمائی کہ آپ کو ایسی دُعا کبھی کسی کے لئے کرتے نہیں دیکھا۔ ( [1] )
ایک روایت میں ہے : آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دعا کی : اے اللہ پاک ! میں عثمان سے راضی ہوں تُو بھی اس سے راضی ہوجا۔ ( [2] )
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم رات بھر حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے لئے یہ دُعا کرتے رہے : اے اللہ پاک ! میں عثمان سے راضی ہوا تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔ ( [3] )
اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا محبوبِ خُدا یار ہے عثمانِ غنی کا
گرمی پہ یہ بازار ہے عثمانِ غنی کا اللہ خریدار ہے عثمانِ غنی کا ( [4] )
عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی خوش بختی
اے عاشقانِ رسول ! حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی خوش بختی دیکھئے ! قابِلِ رشک بات ہے ، پیارے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ساری رات آپ کے لئے دُعا فرمائی : یااللہ ! میں عثمان سے راضی ہوں ، تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔