Book Name:Jannat Ke Kharidar
* حدیثِ پاک میں ہے : اللہ پاک نے مجھے وَحْی فرمائی کہ میں اپنی 2بیٹیوں کا نِکاح عثمان سے کروں۔ ( [1] ) * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : اگر میری 100 بیٹیاں ہوتیں ، ان میں سے ایک کی وفات ہوتی تو میں دوسری عثمان کے نِکاح میں دیتا ، اس کا انتقال ہوتا تو میں تیسری عثمان کے نِکاح میں دیتا ، یہاں تک کہ میں اپنی 100 کی 100 شہزادیاں ایک ایک کر کے عثمان کے نِکاح میں دے دیتا۔ ( [2] ) * مولائے کائنات ، مولیٰ علی رضی اللہ عنہ سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے متعلق سُوال ہوا تو فرمایا : عثمان وہ ہیں کہ انہیں فرشتے ذُوالنُّوْرَیْن کہتے ہیں ، رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے داماد ہیں ، پیارے آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں جنَّت کی بشارت دی۔ ( [3] )
نبی کے نور دو لے کر وہ ذُو النُّوْرَیْن کہلائے انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ محبوبِ رحمانی ( [4] )
* اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی کَثْرتِ رائے ( Majority ) سے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے ، 12 سال تک آپ خلیفہ رہے ، 18 ذو الحجہ 35 سِنِ ہجری کو بھوکے پیاسے رِہ کر نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کئے گئے۔ ( [5] )
امام الاَسْخِیا کر دو عطا حِصّہ سخاوت کا قناعت ہو عنایت ، دیں نہ دولت کی فراوانی
مجھے اپنی سخاوت کے سمندر سے کوئی قطرہ عطا کردو نہیں درکار مجھ کو تاجِ سلطانی ( [6] )
[1]...معجم الاوسط ، جلد : 2 ، صفحہ : 346 ، حدیث : 3501۔
[2]...کنزُ العُمال ، کتاب الفضائل ، جُز : 13 ، جلد : 7 ، صفحہ : 21 ، حدیث : 36201۔
[3]...ریاض النضرۃ ، الباب الثالث ، الفصل الثانی : فی اسمہ و کنیتہ ، جز : 3 ، صفحہ : 6۔
[4]...وسائل بخشش ، صفحہ : 584۔
[5]...نزہۃ القاری ، جلد : 1 ، صفحہ : 544-545ملتقطاً۔
[6]...وسائل بخشش ، صفحہ : 585۔