Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf
فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کے چند اعلٰی اَوْصاف
( 1 ) : فاروقِ اعظم اور دِین میں پختگی
حدیثِ پاک کی مشہور کتابوں بخاری اور مسلم شریف میں حدیثِ پاک ہے : ایک دِن اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : میں سَو رہا تھا ، میں نے خواب دیکھا ( خیال رہے ! پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی صِرْف آنکھیں سوتی ہیں ، دِل نہیں سوتا اورنبیوں کے خواب سچّے ہوتے ہیں ، خیر ! آپ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کیا خواب دیکھا ؟ فرمایا : ) مجھ پرلوگ پیش کئے گئے ، ہر ایک نے قمیص پہن رکھی تھی ، کسی کی قمیص سینے ( Chest ) تک تھی ، کسی کی اس سے نیچے ( اور ایک روایت میں ہے : کسی کی قمیص سینے تک تھی ، کسی کی ناف تک ، کسی کی گھٹنوں ( Knees ) تک ، کسی کی آدھی پنڈلی ( Shin Bone ) تک ( [1] ) ) ، پھر مجھے عمر فاروقِ اعظم ( رَضِیَ اللہ عنہ ) دِکھائے گئے ، ان کی قمیص ان کے پاؤں سے بھی نیچے تھی کہ چلنے میں گھسٹ رہی تھی۔ صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان نے پوچھا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ! آپ نے اس کی تعبیر کیا کی ؟ فرمایا : دِین۔ ( [2] )
یعنی وہ لوگ جن کی قمیص سینے تک تھی ، وہ کمزور دِین والے تھے ، جن کی قمیص ناف تک تھی ، وہ قدرے مضبوط دِین والے ، جن کی قمیص گھٹنوں تک تھی ، وہ مزید کامِل دِین والے ، جن کی آدھی پنڈلی تک تھی ، ان کا دِین پہلوں سے زیادہ مضبوط ( Strong ) اور ان دکھائے جانے والے لوگوں میں سب سے پختہ دِین والے حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ