Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf
( Motivation ) دِلائیے !
اسی طرح شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا ایک مختصر رسالہ ہے : کراماتِ فاروقِ اعظم۔ یہ بھی بہت ہی پیارا اور معلوماتی رسالہ ہے ، اسے بھی پڑھیئے ! بلکہ گھر میں اس رسالے سے دَرْس دیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ثواب بھی ملے گا اور بہت ساری معلومات بھی حاصِل ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال
اے عاشقانِ رسول ! صحابۂ کرام و اَہْلِ بیت رَضِیَ اللہ عنہم کی محبّت بڑھانے ، فیضانِ اَوْلیاء پانے ، نیک نمازی ، باکردار اور بااَخْلاق مسلمان بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہ چھوڑنے ، نیکیاں کرنے اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام رسالہنیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net ) سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ،