Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf
فیضان نصیب ہو جائے ! کاش ! ہم بھی * فِکْرِ آخرت والی باتیں سُنا کریں * خوفِ خُدا والی باتیں سُنا کریں * نیکیاں بڑھانے والی باتیں سنیں * نعتیں سنیں * تِلاوت سُنیں * سنتوں بھرے بیانات سُنیں * عِلْمِ دِین کی باتیں سُنیں * حدیثیں سُنیں ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! غفلت دور ہو گی ، دِل کا زنگ اُترے گا ، گُنَاہوں سے نفرت ملے گی ، نیکیاں کرنے کی رغبت نصیب ہو گی اور اللہ پاک نے چاہا تو ہم نیک پرہیز گار ، اچھے اور باکردار مسلمان بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی ! گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !
ہو اَخلاق اچّھا ہو کردار سُتھرا مُجھے متّقی تُو بنا یاالٰہی ! ( [1] )
کتاب : فیضانِ فاروقِ اعظم پڑھ لیجئے !
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے اس مختصر سے وقت میں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کے چند ایک اعلیٰ اَوْصاف سننے کی سَعَادت حاصِل کی ، اللہ پاک ہمیں یہ پاکیزہ اَوْصاف اپنانے کی توفیق عطا فرمائے ! الحمد للہ ! مکتبۃ المدینہ نے حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی سیرت پر ایک کتاب شائع ( Publish ) کی ہے ، جس کا نام ہے : فیضانِ فاروقِ اعظم۔ 2جلدوں پر مشتمل بڑی پیاری کتاب ہے ، اس میں حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی پیدائش ( Birth ) سے لے کر آپ کی شہادت تک تفصیل ( Detail ) کے ساتھ آپ کی سیرت کو بیان کیا گیا ہے ، اس کتاب کو ضرور حاصِل کیجئے ! خُود بھی پڑھیئے ! گھر والوں ، دوستوں اور جاننے والوں کو بھی یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب