Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf
گا اور 10 درجات ( Ranks ) بھی بلند فرمائے گا۔ ( [1] )
مومنو ! پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود ہے فرشتوں کا وظیفہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت اَفْضَل عَمَل ہے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! سچی نیت بخشش کا ذریعہ ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاًنیت کیجئے ! * اللہ پاک کی رضا کے لئے بیان سُنوں گا * عِلْم دِین سیکھوں گا * بااَدب بیٹھوں گا * ذِکْرِ اَہْلِ بیت کی برکتیں لُوٹوں گا * بیان سُن کر ، سمجھ کر اس پر عمل کرنے کوشش کروں گا۔
اچّھی اچّھی نیّتوں کا ، ہو خدا جذبہ عطا بندۂ مخلص بنا ، کر عَفْو میری ہر خطا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
محبّتِ صِدِّیق و فارُوق کی برکات
حضرت یحیٰ بن اسماعیل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میری ایک بڑی بہن تھیں ، وہ بیمار ہوئیں اور اُن کا ذہنی توازُن ( Mental Balance ) جاتا رہا۔ کم و بیش 10 سال سے زیادہ عرصہ وہ اس آزمائش میں مبتلا رہیں ، گھر کی چھت پر ایک کمرہ تھا ، وہ اسی میں رہتی تھیں۔ ایک رات یوں ہواکہ میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا ، اچانک کسی نے دروازے پر دستک