Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf
قرآنِ مجید اسے جہنّم میں دھکیل دے گا۔ ( [1] )
گَرْ تُو مِی خَواہِی مُسَلْمَاں زِیْسْتَنْ نَیْسْت مُمْکِنْ جُزْ بَہ قُرْآں زِیْسْتَنْ
ترجمہ : اگر مسلمان بَن کر زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بغیر قرآن کے ایسا ہر گز ممکن نہیں ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 5 ) : فاروقِ اعظم اور ذِکْرُاللہ کی کَثْرت
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کے پیارے اَوْصاف میں سے ہے کہ آپ اللہ پاک کا ذِکْر کَثْرت سے کیا کرتے تھے۔ حضرت امام جعفر صادِق رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : کَانَ اَکْثَرُ کَلَامِ عُمَرَ اللہ اَکْبَر یعنی حضرت عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی زبان پر اَکْثَر اللہ اَکْبَر ! اللہ اَکْبَر ! کا ذِکْرجاری رہتا تھا۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں بھی چاہئے کہ کَثْرت کے ساتھ اللہ پاک کا ذِکْر کیا کریں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا۪ ( پارہ : 9 ، سورۃالاعراف : 180 )
ترجمہ کنز العرفان : اور بہت اچھے نام اللہ ہی کے ہیں تَو اسے ان ناموں سے پُکارو ۔
مشہور مُفَسِّرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک نے ہمیں حکم دیا کہ اے مسلمانو ! * تم اپنے دِل کو * اپنی