Farooq e Azam Ke Ala Ausaf

Book Name:Farooq e Azam Ke Ala Ausaf

کیفیت رہی۔ ( [1] )

تِرے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ

میں   تھر   تھر   رہوں   کانپتا   یااِلٰہی ( [2] )

اے عاشقانِ رسول ! یہ ہیں اسلام کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہ عنہ ... ! آپ کو قرآنِ کریم سے کیسی محبت تھی ، آپ کیسی محبت کے ساتھ ، کس پیار کے ساتھ ، قرآنِ کریم کے معنی و مفہوم میں ڈُوب کر ، خوفِ خُدا کے ساتھ قرآنِ کریم کی تِلاوت کیا کرتے تھے ، ہم بھی الحمد للہ ! مسلمان ہیں۔ * ہم ذرا اَپنے اندر بھی جھانک کر دیکھیں * ہر کوئی اپنے بارے میں غور کرے کہ میرے دِل میں قرآنِ کریم کی کتنی محبت ہے ؟ * یہ ہمارا حق بنتا ہے ، ہم اپنے آپ سے پوچھیں کہ کتنے دِن  ہو چکے ہیں قرآنِ کریم کھول کر دیکھے ہوئے ، * یہ قرآن یہ اللہ پاک کا پاکیزہ کلام ، جو اللہ پاک نے ہماری ہدایت کے لئے نازِل فرمایا * یہ قرآن جو شِفَا ہے * یہ قرآن جو جسمانی بیماریوں کے لئے بھی شِفَا ہے * جو باطنی بیماریوں کے لئے بھی شِفَا ہے * یہ قرآن جس میں ہمارے رَبّ نے ہمارے لئے زِندگی کے اُصُول بیان فرمائے ہیں ، ہم اس قرآنِ کریم کو ، اس پاکیزہ کلامِ اِلٰہی کو کتنا پڑھتے ہیں ، اسے سمجھنے کی کتنی کوشش کرتے ہیں۔

 * اگر کبھی موٹر سائیکل چلا رہے ہوں ، موبائل کی گھنٹی بَج جائے ، کسی کا میسج آجائے تو دِل میں کھلبلی مچ جاتی ہے * دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بج جائے یا تھر تھراہٹ  ( Vibration )   


 

 



[1]...کنز العمال ، کتاب الفضائل ، فضائل الفاروق ، جز : 12 ، جلد : 6 ، صفحہ : 264 ، حدیث : 35827۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 105۔