Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
اسی طرح کوئی بھی کام ہو ، وہ کرنے کے بعد حمد کی جاتی ہے ، یہاں تک کہ اللہ پاک نے اَہْلِ جنّت سے متعلق فرمایا :
وَ اٰخِرُ دَعْوٰىهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۰)
( پارہ : 11 ، یونس : 10 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : اور ان کی دعا کا خاتمہ یہ ہے کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
معلوم ہوا؛ حمد ہمیشہ آخر میں ہی کی جاتی ہے ، اب پچھلے سارے نبیوں کے نام دیکھ لیجئے ! اُن میں سے کسی کا نام مُحَمَّد نہیں تھا ، کیوں ؟ اس لئے کہ ابھی سلسلۂ نبوت جاری تھا ، اللہ پاک نے سب سے آخر میں مُحَمَّدِ مصطفےٰ ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھیجا ، ان کا نامِ پاک مُحَمَّد رکھ کر یہ بتا دیا کہ اب حمد ہو گئی ، لہٰذا اب ان کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔
بعد آپ کے ہر گز نہ آئے گا نبی نیا وَاللہ ! ایماں ہے مرا ، اے آخری نبی ( [1] )
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی ! ( [2] )
لفظِ مُحَمَّد کے ہر حرف کی جُدا حکمتیں
پیارے اسلامی بھائیو ! پیارے آقا کا پیارا نام مُحَمَّد بہت ہی نِرالا ( Unique ) ہے۔ اس کے ہر ہر حرف میں جُدا جُدا حکمتیں ہیں۔ ایک مرتبہ خواجہ قمرُ الدین سیالوی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ