Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
مُحَمَّد دو جہاں کے مالِک و مختار ہیں
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا پیارا نام ہے ، اس کے ہر ہر حرف میں حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ درودِ پاک کی مشہور و معروف کتاب دلائل الخیرات شریف میں ہے : لفظِ مُحَمَّد کی دونوں میموں کا مطلب ہے : مُلْک ( یعنی بادشاہی ) ، حا کا مطلب ہے : رَحْمَت اور دال کا مطلب ہے : دَوَام ( یعنی ہمیشگی ) ۔
مطلب یہ ہے کہ مُلْک ( یعنی بادشاہتیں ) 2ہیں ، ( 1 ) : ایک دُنیا کی بادشاہی اور ( 2 ) : دوسری آخرت کی بادشاہی ، لہٰذا لفظِ مُحَمَّد کے ان 4حروف میں اشارہ ہے کہ اللہ پاک نے دونوں جہانوں کی رحمت بھری ، شفقت و عنایت بھری بادشاہی ہمیشہ کے لئے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرما دی ہے۔
میم مئے توحید پِلائے اور حا حق سے آ کے مِلائے
دوسری میم مراد دِلائے اور یہ دالِ مُحَمَّد یارو
دور کرے آلام ، شہد سے میٹھا مُحَمَّد نام
میم سے ہے ہر دکھ کا مداوا حا ہے حامئ ہر بیچارہ
دوسری میم یتیم کی ملجاء دال بچا کر دوزخ سے
فردوس کا دے پیغام ، شہد سے میٹھا مُحَمَّد نام
میم سے ہیں محبوب وہ رَبّ کے حا سے حاکم عرب و عجم کے
دوسری میم سے مالِک سب کے دال سے داتا دونوں جہاں کے
جود ہے ان کا عام ، شہد سے میٹھا مُحَمَّد نام