Naam e Muhammad Ki Barkaat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat

نہیں... !  ، نہیں ، روزانہ درودِ پاک پڑھنے کا ذِکْر نہیں ہے بلکہ جب تورات شریف کھولتا تھا ، اُس وقت درود شریف پڑھا کرتا تھا ، اللہ پاک کو اس کی یہی ادا پسند آ گئی اور رَبِّ کائنات نے اس کے 200 سال کے گُنَاہ بھی مُعَاف فرما دئیے ، اسے جنّت بھی عطا فرما دی اور مزید کرم بالائے کرم یہ کیا کہ 70 جنَّتی حُوروں کے ساتھ اس کا نِکاح فرما دیا۔

اب ذرا غور فرمائیے !  یہ تو بنی اسرائیل کا ایک شخص تھا ، اس پراتنا کرم ہوا تو ہم غُلامانِ مصطفےٰ ، ہم پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمّتی اگر درود شریف پڑھیں اور کبھی کبھار نہیں بلکہ روزانہ پڑھیں ، ایک آدھ بار نہیں بلکہ کَثْرت کے ساتھ پڑھیں تو ہم پر اللہ پاک کی کیسی کیسی رحمتیں برسیں گی... ؟ اس لئے ہمیں چاہئے کہ روزانہ پابندی کے ساتھ بہ کَثْرت درود شریف پڑھنے کی عادَت ( Habit )  بنا لیں۔

ہر دَم مِری زباں  پہ دُرُود و سلام ہو        میری فُضُول گوئی کی عادَت نِکال دو ( [1] )

ہوں  دُرُود و سَلام میرے لب پر مُدام      ہر گھڑی دَم بَدم ، تاجدارِ حرم ( [2] )

عشقِ رسول میں انگوٹھے چومنے کی برکات

پیارے اسلامی بھائیو !  مزید اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ  عشق و محبّت میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ نامی کو چُوم لینا بھی اللہ پاک کی رضا ملنے کا ذریعہ ہے *  مقاصد الحسنہ میں ہے :  ایک مرتبہ اَذان ہو رہی تھی ، جب مؤذِّن نے اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ پڑھا تو عاشقِ اکبر حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نے اسے دُہرایا  ( یعنی جیسے مؤذِّن نے کہا تھا ، ویسے ہی کہا ) ، پِھر اپنے دونوں انگوٹھے چُوم کر آنکھوں سے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 305۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 249۔