Naam e Muhammad Ki Barkaat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat

درخت پر نامِ مُحَمَّد

علّامہ یوسُف بن اسماعیل نبہانی   رحمۃُ اللہ عَلَیْہ   لکھتے ہیں :  ایک بزرگ   رحمۃُ اللہ عَلَیْہ   فرماتے ہیں :  میں ایک مرتبہ ہند گیا ، وہاں ایک شہر ( City )  میں پہنچا ، میں نے وہاں ایک درخت ( Tree )  دیکھا جس کے پھل بادام ( Almond )  جیسے تھے ، اس کے 2چھلکے تھے ، جب ان کو کھولا جاتا تو اندر سے ایک سبز رنگ کا پتہ نکلتا ، جس پر قدرتی طَور پر لَا اِلٰہَ اِلَّا للہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللہ لکھا ہوتا تھا ، اس شہر کے لوگ اس درخت سے برکت حاصِل کرتے ، قحط ( Famine )  کے دِنوں میں اس کے وسیلے سے دُعا مانگتے تو بارش ہو جایا کرتی تھی۔  ( [1] )  

اسی طرح کی ایک روایت سِیْرَت حَلْبِیَّہ میں بھی ہے ، اس میں لکھا ہے :  ہند کے علاقے میں ایک درخت تھا ، جس کے پتے ہلکے سبز رنگ کے تھے ، اس کے ہر پتّے پر گہرے رنگ سے لَا اِلٰہَ اِلَّا للہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللہ لکھا ہوتا تھا۔ اس شہر کے رہنے والے چونکہ غیر مسلم تھے ، لہٰذا وہ اس درخت کو کاٹ دیتے مگر اللہ پاک کی قدرت کہ یہ درخت پِھر ہرا بھرا ( Lush Green )  ہو جاتا ، ایک مرتبہ انہوں نے درخت کو کاٹ کر ، اس کی جڑوں ( Roots )  میں سیسہ ( Lead )  بھر دیا مگر رَبِّ رحمٰن کی عظیمُ الشان قدرت کے قربان جائیے !  کچھ ہی دِن کے بعد اس سیسے کے اندر سے دوبارہ اس درخت کی 4 شاخیں نکل آئیں اور ہر شاخ پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔  ( یہ حیرت ناک منظر دیکھ کر وہ سب مسلمان ہو گئے ، )  اس کے بعد سے وہ لوگ اس درخت سے برکت لیتے ، بیماری میں اس کی شاخیں استعمال کرتے تو انہیں شفا مل جاتی تھی۔ ( [2] )  

مُحَمَّد ہی مُحَمَّد ہیں جہاں میں                                                                              مُحَمَّد کے ہیں جلوے ہر زماں میں


 

 



[1]...حجۃ اللہ علی العالمین ، الباب الثامن فی بعض ما وجد مکتوبًا…الخ ، صفحہ : 158۔

[2]...السیرۃ الحلبیہ ، باب ما جاء من امر رسول اللہ …الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 318۔