Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
حضرت امام مالک رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اہلِ مکہ آپس میں یہ گفتگو کیاکرتے تھے کہ جس گھر میں بھی مُحَمَّد نام کا کوئی فردہوتا ہے تواس گھر میں خیروبَرَکت ہوتی ہے اور ان کے رِزْق میں کثرت ہوتی ہے ۔ ( [1] )
اِنْ شَآءَ اللہ الکریم ! لڑکا پیدا ہو گا
امام عطاء رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کہ جو یہ چاہے کہ اس کی عورت کے حمل میں لڑکا ہو تو اسے چاہیے کہ اپنا ہاتھ عورت کے پیٹ پر رکھ کر کہے اِنْ کَانَ ذَکَرًا فَقَدْ سَمَّیْتُہٗ مُحَمَّدًا یعنی اگر یہ لڑکا ہوا تو میں نے اس کا نام مُحَمَّد رکھا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! لڑکا ہوگا ۔ ( [2] )
صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : مُحَمَّد بہت پیارا نام ہے ، اس نام کی بڑی تعریف حدیثوں میں آئی ہے۔ اگر تَصْغِیر ( یعنی نام بگڑنے ) کا اندیشہ نہ ہو تو یہ نام رکھا جائے اور ایک صورت یہ ہے کہ عقیقہ کا یہ نام ہو اور پکارنے کے لئے کوئی دوسرا نام تجویز ( Suggest ) کر لیا جائے اور تَصْغِیر سے بھی بچ جائیں گے ۔ ( [3] )
اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا طریقہ کار
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنّت ، مجدِّدِ دین وملّت ، مولانا شاہ امام احمد رضاخان رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نے اپنے سب بیٹوں بھتیجوں کاعقیقے میں صرف مُحَمَّد نام رکھا پھرنامِ