Naam e Muhammad Ki Barkaat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat

ولیمہ کرنا سُنَّتِ مصطفےٰ  ہے

2فرامینِ  آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  :  ( 1 ) : ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری سے ہی ہو ( [1] )    ( 2 ) : بُرا کھانا اُس ولیمے کا ہے جس میں مالدار بُلائے جائیں اور غریب چھوڑ دئیے جائیں۔ ( [2] )

اے عاشقانِ رسول ! ولیمہ کرنا سُنّتِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے  * ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  ولیمہ کیا کرتے تھے  * اُمُّ المُؤْمِنِیْن حضرت صفیہ  رَضِیَ اللہ عنہا سے نِکاح کے وقت پیارے آقا ، رسولِ خُدا  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے ولیمے میں حَرِیْسَہ کھلایا۔ ( [3] )  حَرِیْسہ کی وضاحت :  کھجور ( Dates ) ، مکھن ( Butter ) ، چھوہارے  ( Dried Dates )  اور گھی ملا کر بنائے گئے کھانے کو حَرِیسہ کہا جاتا ہے ، اس کی بہت سی اقسام ہیں اور مختلف  طریقوں سے بنایا جاتا ہے * اسی طرح   اُمُّ المُؤْمِنِیْن حضرت زینب  رَضِیَ اللہ عنہا سے نکاح کے وقت آپ  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے ولیمے میں ایک بکری ذبح فرمائی ، یہ آپ  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کی طرف سے کئے گئے ولیموں میں سے سب  بڑا ولیمہ تھا۔ ( [4] )  

دعوتِ ولیمہ سے متعلق مدنی پھول :   * ولیمہ مرد کی حیثیت کے مطابق ہے ، مثلاً غریب ہے تو اپنی حیثیت کے مطابق دعوت کا اہتمام کرے ، امیر اپنی حیثیت کے مطابق ( [5] )   * ولیمہ شبِ عروسی کے بعد کرنا سُنّت ہے ، بعض لوگ نکاح سے پہلے ہی ولیمہ کر دیتے


 

 



[1]...بخاری ، کتاب : النکاح ، باب : الولیمۃ ولو بشاۃ ، صفحہ : 1329 ، حدیث : 5167۔

[2]...بخاری ، کتاب النکاح ، باب من ترک الدعوۃ ، صفحہ : 1331 ، حدیث : 5177۔

[3]... بخاری ، کتاب : النکاح ، باب : الولیمۃ ولو بشاۃ ، صفحہ : 1330 ، حدیث : 5169۔

[4]...بخاری ، کتاب : النکاح ، باب : الولیمۃ ولو بشاۃ ، صفحہ : 1330 ، حدیث : 5168۔

[5]...فتح الباری ، کتاب : النکاح ، باب : الولیمۃ ولو بشاۃ ، جلد : 9 ، صفحہ : 293 ، تحت الحدیث : 5167 ۔