Naam e Muhammad Ki Barkaat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat

لفظِ مُحَمَّد کے اَعْداد میں عجیب راز

پیارے اسلامی بھائیو !  شاید ہم سب جانتے ہوں گے کہ لفظِ مُحَمَّد کے اَعْداد کتنے ہیں ؟ 92۔ یاد رکھئے گا !  یہ جو 92 اَعْداد ہیں ، یہ عِلْمِ اَبْجَد کے اعتبار سے ہیں۔ اَعْداد نِکالنے کا ایک اور بھی طریقہ ہے ، جسے عِلْمُ الْبَسْط کہتے ہیں ، اس کے مُطَابق نامِ  مُحَمَّد کے اَعْداد 92 نہیں بلکہ 313 بنتے ہیں۔ ( [1] )   

عُلَمائے کرام فرماتے ہیں :  اللہ پاک نے کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار انبیائے  کرام علیہم السَّلام بھیجے ہیں ، ان میں جو رسول ہیں ، ان کی تعداد 313 ہے اور لفظِ مُحَمَّد کے عِلْمِ بَسْط کے اعتبار سے اَعْداد بھی 313 ہیں ، اس میں اِشَارہ ہے کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُن  313 رسولوں کے اَوْصاف ، ان کے کمالات ، بلند مقامات  اور خُوبیوں کے جامِع ہیں۔

سب نیبوں کے اَوْصاف کے جامع

پیارے اسلامی بھائیو !  یہ تو ایک اِشارہ تھا ، ورنہ سچی بات یہ ہے کہ پہلے جتنے انبیا اور رسول گزرے ہیں ، ان سب  کو جتنی خوبیاں ، جتنے کمالات عطا کئے گئے تھے ، ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو وہ سارے کے سارے اوصاف و کمالات عطا کئے گئے ہیں بلکہ حق تو یہ ہے کہ اُن کو بھی جو مِلا تھا محبوبِ رحمٰن ، نبیوں کے سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے ہی میں ملا تھا۔ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں بہت سارے نبیوں کا ذِکْر کرنے کے بعد فرمایا :  


 

 



[1]... الحقیقۃ المحمدیہ ، و من جواہر العارف باللہ الشیخ علی …الخ ، صفحہ : 632خلاصۃً۔