Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
پیارے اسلامی بھائیو ! رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پیارا پیارا نام مُحَمَّد انتہائی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی بابرکت بھی ہے ، اس نامِ پاک کی برکت سے دُنیا اور آخرت میں بھلائیاں ملتی ہیں ، ہدایت نصیب ہوتی ہے ، مشکلات ( Difficulties ) ٹلتی اور بگڑی بن جاتی ہے۔
مَوَاهبُ اللَّدُنْیَۃ میں ہے : اللہ پاک نے جب عرشِ اعظم کو تخلیق فرمایاتو عرش پر اللہ پاک کے جلال کی وجہ سے ہیبت طاری تھی ، عرش کانپ رہا تھا ، پھر اس پر لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ لکھاگیا ، اس سے عرش کی ہیبت مزیدبڑھ گئی ، مزید کپکپی ( Trembling ) طاری ہو گئی ، اب اس پر مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ لکھاگیا ، رحمتِ کُل جہان ، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ پاک کی برکت تھی کہ عرشِ اعظم کی وہ ہیبت والی کیفیت دُور ہو گئی ، عرشِ اعظم کوراحت مل گئی۔ ( [1] )
غم کی گھٹائیں چھائی ہیں سر پر کر دے اشارہ نامِ مُحَمَّد
رنج و الم میں ہیں نام لیوا کر دے اشارہ نامِ مُحَمَّد
بیڑا تباہی میں آ گیا ہے دیدے سہارا نامِ مُحَمَّد
زخمی جگر پر مجروح دِل پر مرہم لگا جا نامِ مُحَمَّد ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد