Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
نامِ مُحَمَّد کا معنیٰ
سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بہت معتبر کتاب رَوْضُ الْاُنْف میں ہے : نامِ مُحَمَّد کا لفظی معنی ہے : الَّذِیْ یُحْمَدُ حَمْدًا بَعْدَ حَمْدٍ یعنی وہ ذات جن کی تعریف باربار کی جائے۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم وہ بلند رُتبہ ہستی ہیں جن کی بار بار تعریف کی جاتی ہے ، ہزار بار تعریف کی جاتی ہے اور کب سے یہ تعریف کی جا رہی ہے ؟ جب سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک مُحَمَّد رکھا گیا ہے ، یہ نامِ پاک کب سے رکھا گیا ؟ تمام مخلوقات کی پیدائش سے بھی ہزاروں سال پہلے رکھا گیا ، اس سے معلوم ہوا کہ جب زمین و آسمان ، عرش و کرسی ، لوح و قلم ، جن ، انسان اور فرشتے کچھ بھی نہیں تھا ، اس وقت بھی مُحَمَّدِمصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تعریف کی جا رہی تھی ، اب بھی یہ تعریف کی جا رہی ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قیامت تک بلکہ قیامت کے بعد جب جنّتی جنّت میں چلے جائیں گے ، اس وقت بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتیں جاری و ساری رہیں گی۔
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی کر لو وظیفہ نامِ مُحَمَّد
اللہ والا دَم میں بنا دے اللہ والا نامِ مُحَمَّد ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اب یہاں ایک بات پر غور کیجئے ! مثال کے طور ( For Example ) جس بندے کی ہزار خُوبیاں ہوں ، ساتھ میں کچھ عیب بھی ہوں تو اس کی صِرْف تعریف نہیں ہو سکتی ، جو اس کی خوبیاں دیکھے گا تو تعریف کرے گا ، جو اس کے عیبوں پر نظر کرے