Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
مُحَمَّد ہیں زمین و آسماں میں مُحَمَّد ہیں مکان و لامکاں میں
مُحَمَّد باعِثِ ایجادِ عالَم مُحَمَّد ہیں خُدا کے ہر نشاں میں
ہے میٹھا شہد سے بھی نام اُن کا بہاریں وہ ہی لاتے ہیں خزاں میں
نامِ مُحَمَّد جنت میں لے جانے والا ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ تو پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ مُحَمَّد کی برکتیں ہیں ، اگر کوئی بندہ اس نامِ پاک سے برکت لینے کے لئے اپنا یا اپنے بچوں کا نام مُحَمَّد رکھ لے تو اس کو بھی بہت برکتیں نصیب ہوتی ہیں : * پیارے آقا ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور میری محبت اور حصولِ بَرَکت کے لئے اس کا نام مُحَمَّد رکھے تو وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے ( [1] ) * ایک حدیث شریف میں ہے : جس نے میرے نام سے بَرَکت کی اُمید کرتے ہوئے میرے نام پر نام رکھا ، قیامت تک صبح وشام اس پر بَرَکت نازل ہوتی رہے گی۔ ( [2] )
رکھو لحد میں جس دَم عزیزو مجھ کو سنانا نامِ مُحَمَّد
پڑھتی درودَیں ، دوڑیں گی حوریں لاشہ جو لے گا نامِ مُحَمَّد
پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا میں یہ کہوں گا نامِ مُحَمَّد
اپنے رضا کے قربان جاؤں جس نے سکھایا نامِ مُحَمَّد ( [3] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد