Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkaat
بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں * سرچ آپشن بھی موجود ہے ، جس کی مدد سے آپ مکمل کتاب میں یا ایک حدیث میں مختلف الفاظ اور مکمل جملہ بھی سرچ کر سکتے ہیں * اسی طرح حدیثِ پاک کے عربی الفاظ ، اس کے ترجمے اور شرح میں الگ الگ بھی سرچ کی جا سکتی ہے * طلبا و عُلَما کے لئے اس میں حدیثِ پاک کا عربی متن اعراب کے ساتھ اور اعراب کے بغیر ، دونوں طرح دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے * مطالعہ کے نوٹس محفوظ کرنے کے لئے پسندیدہ اَحادیث کو Favorite کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے * اسی طرح اس ایپلی کیشن میں مختلف فاؤنٹس اور * احادیث شیئرنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے ! خود بھی حدیثِ پاک کا فیضان لوٹیئے ! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد