Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)

اللہ پاک کے 99 یعنی ایک کم 100 نام ہیں، جس نے انہیں یاد کر لیا، وہ جنَّت میں داخِل ہوا۔([1])

عُلَما فرماتے ہیں: اللہ پاک کے کُل اَسْمَاءِ حُسنیٰ 99 نہیں ، وہ تو بےشُمار ہیں، اس حدیثِ پاک میں اللہ پاک کے اُن 99 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کا ذِکْر ہے جن کو یاد کر لینا جنتی ہونے کا ذریعہ ہے۔حکیم الاُمَّت، حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: جو مسلمان یہ (99) نام یاد کر لے اور روزانہ ان کا وِرْد کیا کرے، وہ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اَوَّل ہی سے جنّت میں جائے گا۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی پیاری فضیلت ہے...!! قرآنِ کریم کے تقریباً ہر نسخے کی ابتداء میں عُمُوماً اللہ پاک کے 99 نام لکھے ہوتے ہیں، وہاں سے دیکھ کر یاد کئے جا سکتے ہیں، اگر ہم روزانہ کے 10 اَسْمَاءِ حُسنیٰ بھی یاد کر لیں تو صِرْف 10 دِنوں میں مکمل یاد ہو جائیں گے   اور اللہ پاک نے چاہا تو اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جنّت میں داخِلہ نصیب ہو گا۔

اَسْمَاءِ حُسنیٰ معرفت ِ اِلٰہی کا ذریعہ ہیں

پیارے اسلامی بھائیو!  اللہ پاک کے پیارے پیارے مبارک اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہے کہ اَسْمَاءِ حُسنیٰ اللہ پاک کی معرفت (یعنی پہچان) حاصِل کرنےکا ذریعہ ہیں۔حُجَّۃُ الْاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اس دُنیا میں مخلوق کے لئے اللہ پاک کی مَعْرِفت حاصِل کرنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ بندہ اللہ


 

 



[1]...بخاری، کتاب:الشروط، صفحہ:710، حدیث:2736۔

[2]...بخاری، کتاب:الشروط، صفحہ:710، حدیث:2736۔