Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)

Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)

بول دیتے ہیں: آپ کا پھول جیسا بچہ اللہ پاک کو چاہئے ہو گا۔([1]) اسی طرح کے اَور بھی کفریہ جملے بَکے جاتے ہیں۔ یاد رکھئے! اللہ پاک کو محتاج بتانا کفر ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِۚ-وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ(۱۵) (پارہ:22،  سورۂ فاطِر:15)

ترجمہ کنز الایمان: اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج  اور اللہ ہی بےنیاز ہے، سب خوبیوں سراہا

اللہ بےنیاز ہے...!

 اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک کے اس پاکیزہ نام  اَلْغَنِیُّ میں غور کیجئے، اس کا معنی و مفہوم دِل میں بٹھائیے! اللہ پاک بےنیاز ہے۔ * اب خُودپسندی کا شِکار ہونے والے غور کریں *جو اپنے عِلْم پر ناز کرتے ہیں *جو اپنی عقل و دانائی پر ناز کرتے ہیں *جو اپنی نیکیوں پر پھولنے والے، اللہ پاک کی بےنیازی کو بھولنے والے غور کریں *جو مال و دولت پر ناز کرتے ہیں، وہ بھی غور کریں * جو دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں *بھائی بہنوں سے، عزیز رشتے داروں سے تعلق توڑتے ہیں *غرور و تکبر کا شِکار ہوتے ہیں، وہ غور کریں *جو دوسروں پر ظُلْم ڈھاتے ہیں *جو رِشْوتیں کھاتے ہیں *جو اعلانیہ گناہ کرتے ہیں *جو چھپ کر اللہ پاک کی نافرمانی کرتے ہیں، سب غور کریں، اللہ پاک بےنیاز ہے، وہ چاہے تو غریبوں کو امیر کر دے، امیروں کو غریب بنا دے، مَغْرُوروں کا غرور خاک میں ملا دے، رحم فرمائے تو لاکھوں گنہگاروں کوبلا حساب جنّت عطا فرما دے اور عدل فرمائے تو بڑے بڑے نیکوکار کانپ اُٹھیں، وہ مالِک ہے، وہ کسی کا محتاج نہیں ہے، سب اسی کےمحتاج ہیں، لہٰذا ہمیں چاہئے


 

 



[1]...کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب، صفحہ:489-490۔