Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)
حکمت ہے *سورج کو گرم رکھا *چاند کی روشنی ٹھنڈی رکھی، یہ اُس کی حکمت ہے *رات کو اندھیرا کرتا ہے *دِن کو روشنی دیتا ہے *کسی کو امیر بنایا *کسی کو غریب رکھا *کوئی تندرست ہے *کوئی بیمار ہے *کسی کو 100 سال کی زندگی بخشی *کوئی بھری جوانی میں موت کے گھاٹ اُترا *کسی کو بیٹے عطا فرمائے *کسی کو صِرف بیٹیاں عطا کیں *کسی کو بالکل بےاَوْلاد رکھا، یہ سب اُس کی حکمتیں ہیں، لہٰذا اللہ پاک کے اس پاکیزہ نام اَلْحَکِیْمُ کی معرفت یہ ہے کہ بندہ دِل سے اس بات کا یقین رکھے کہ میری سمجھ میں آئے یا نہ آئے، البتہ اللہ پاک کے ہر کام میں ہزاروں حکمتیں ہیں۔
اللہ پاک جو کرتا ہے، بہتر کرتا ہے
مکتبۃ المدینہ کی 413 صفحات کی کتاب عُیُونُ الحکایات (حصہ:اول)، صفحہ:187 پر ہے: اللہ پاک کا ایک نیک بندہ کسی جنگل کی بستی میں رہا کرتا تھا، اس کے پاس ایک مرغا، ایک گدھا اور ایک کُتّا تھا، مرغا صبح نماز کے لئے جگاتا، گدھے پر وہ پانی اور دیگر چیزیں لاد کر لاتا اور کُتّا اس کے مکان و سامان کی رکھوالی کرتا۔ایک دِن مرغے کو لومڑی کھا گئی، گھر کے افراد اس نقصان پر پریشان ہوئے مگر اس نیک شخص نے صبر کیا اور کہا: اللہ جو کرتا ہے، بہتر کرتا ہے۔ چند دِن بعد بھیڑئیے ( Wolf) نے گدھے کو چیر پھاڑ ڈالا، اَہْلِ خانہ غمگین ہوئے لیکن اس نیک آدمی نے یہی کہا: اللہ جو کرتا ہے، بہتر کرتا ہے۔ پھر کچھ عرصے بعد کُتّا بیمار ہو کر مَر گیا، اس پر بھی اُس نیک آدمی نے یہی الفاظ دُہرائے: اللہ جو کرتا ہے، بہتر کرتا ہے۔ کچھ دِن کے بعد اچانک دُشمنوں نے جنگل کی اُس بستی پر شَب خُون مارا (یعنی رات میں حملہ کر دیا) اور جانوروں کی آوازیں سُن سُن کر گھروں کا کھوج (یعنی پتا) لگایا اور مال و