Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)
اسباب سمیت سب گھر والوں کو قیدی بنا کر لے گئے۔ اس نیک شخص کے گھر میں کوئی جانور تھا ہی نہیں جو بولتا۔ لہٰذا دُشمن کو اندھیرے میں اُس کے مکان کا پتا ہی نہ چل سکا اور اس طرح وہ اس اچانک آنے والی مصیبت سے محفوظ رہا۔
معلوم ہوا؛ اللہ پاک کے ہر کام میں حکمت ہی حکمت ہے، ہاں! ہمیں کوئی حکمت سمجھ نہیں آتی تو یہ ہماری ناقِص عقل کا قُصُور ہے۔
بہر حال! اللہ پاک کے کاموں میں کیا کیا حکمتیں ہیں، اس کو ہم اپنی ناقِص عقل سے نہیں سمجھ سکتے۔ ہمیں چاہئے کہ بَس اللہ پاک کو اَلْحَکِیْمُ مانیں اور اس پر پختہ یقین رکھیں۔ اللہ پاک عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اِسْمِ پاک اَلْحَکِیْمُ کی معرفت کے فائدے
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہم سب پر رحم و کرم فرمائے، آج کل عِلْمِ دِین سے دُوری بڑھتی جا رہی ہے *لوگ ناشکری کرتے ہیں *مسلسل غم آئیں، پریشانیاں آئیں، مصیبتیں آئیں تو مَعَاذَ اللہ! اللہ پاک سے شکوے کرتے ہیں *اپنی قسمت کو کوستے ہیں اور *بعض جاہِل تو مَعَاذَ اللہ! اللہ پاک پر اعتراض ہی کر ڈالتے ہیں حالانکہ اللہ پاک پر اعتراض کرنا کُفر ہے، اللہ پاک پر اعتراض کرنے سے بندہ دائِرۂ اِسْلام سے نکل جاتا ہے۔([1]) *اسی طرح کچھ عقل سے پیدل ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے طور پر مَعَاذَ اللہ! اللہ پاک کو مشورے دینے کی جسارت بھی کرتے ہیں، مثلاً اللہ پاک نے یہ کیوں کر دیا؟ یہ