Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)
کہ ہمیشہ اللہ پاک کی بےنیازی سے ڈرتے رہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! ہم نے اللہ پاک کے 99 اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں سے صِرْف 2 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی مختصر وَضاحت سُنی۔ غور کیجئے! ان پاکیزہ اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں عِلْمِ و حکمت کے کیسے انمول موتی پوشِیدہ ہیں، اگر ہم 99 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کو یاد کر لیں، ان کے معانی سمجھیں، ان کی معرفت حاصِل کرنے کی کوشش کرتے رہیں تو کتنی برکتیں نصیب ہوں گی؟ لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اَسْمَاءِ حُسنیٰ کو یاد بھی کریں اور ان کا عِلم بھی سیکھیں۔ البتہ یہ خیال رہے کہ اللہ پاک کے اَسْماءِ حُسنیٰ میں اللہ پاک کی ذات و صِفَات کا بیان ہے اور اس کا تعلق عقائد کے ساتھ ہے، لہٰذا کسی ماہِر عاشقِ رسول عالِمِ دین کی خدمت میں حاضِر ہو کر ہی اَسْمَاءِ حُسنیٰ کو سیکھنا چاہئے، اپنی اَٹکل سے سیکھنا، سُنی سُنائی باتوں پر چلنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں عِلْمِ دِین کا نُور عطا فرمائے اور عمل کی بھی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!فیضانِ دُعا سے مالا مال ہونے،دُعامیں رِقّت و سوز پانے اور دُعا کے آداب سیکھنے سکھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصَّہ لیجئے۔دعا کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی ہے اپنے والدین اور مشائخ کے لئے دعا کرے جیساکہ ”فضائل دُعا“ میں والدِ اعلی حضرت مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:”ساتھ ہی والدین و مشائخ کے لئے بھی ضرور دعا کرےماں باپ