Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)
پیارے اسلامی بھائیو! جس طرح اَسْماءِ حُسنیٰ کی برکت سے دُعائیں پُوری ہوتی ہیں، ایسے ہی اَسْماءِ حُسنیٰ کی اور بھی بہت سِی برکات ہیں، مختلف مسائِل اور مشکلات وغیرہ کے حل کے لئے اَسْمَاءِ حُسنیٰ کا وِرْد بھی کیا جاتا ہے، شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بہت پیاری کتاب ہے:مدنی پنج سُورہ۔ اس کے صفحہ:246 تا 259 پر 99 اَسْماءُالحسنیٰ کے آسان اور مختصر مختصر اَوْراد و وَظائِف دَرْج ہیں مثلاً* جو ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ یَا اللہُ پڑھے، اس کا باطِن کشادہ ہو گا *جو ہر نماز کے بعد 7 بار ھُوَ اللہُ الرَّحِیْم پڑھ لیا کرے، وہ شیطان سے بچا رہے گا اور اس کا ایمان پر خاتمہ ہو گا *جو غریب روزانہ 90 بار یَا مَلِکُ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! غُربت سے نجات پائے گا، * یَاسَلَامُ 111 بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شفا حاصِل ہو گی *یَا مُہَیْمِنُ 29 بار روزانہ پڑھنے والا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا۔ *یَاوَہَّابُ 7 بار جو روزانہ پڑھے، اس کی ہر دُعا قبول ہو کرے گی۔ اسی طرح کے مختصر مختصر 99 رُوحانی عِلاج مدنی پنج سُورہ میں لکھے ہیں۔ مکتبۃ المدینہ سے مدنی پنج سُورہ طلب کیجئے، گھر رکھئے، اس کو پڑھئے اور برکتیں حاصِل کیجئے! اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
3-اَسْمَاءِ حُسنیٰ کے متعلق حق سے ہٹنے والے
پیارے اسلامی بھائیو! پارہ:9، سورۂ اعراف کی اَسْماءِ حُسنیٰ والی آیتِ کریمہ جو ہم نے