Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)
پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ اور صِفَات کی مَعْرفت حاصِل کرے۔([1]) بلکہ عُلَما فرماتے ہیں: اللہ پاک جس بندے کو اپنی وِلایت کے لئے منتخب فرماتا اور اسے عِلْمِ لَدُنِّی سے نوازنے کا ارادہ فرماتا ہے، اسے سب سے پہلے 99 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کا عِلْم دیا جاتا ہے۔([2]) امام ابو قاسِم قُشَیْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جو بندہ اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی معرفت حاصِل کر لے، اللہ پاک دُنیا و آخرت میں اُس کا نام چمکا دیتا ہے۔([3])
کاش! ہمیں بھی اللہ پاک کے پاکیزہ اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی معرفت نصیب ہو جائے!آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں سے دو پاکیزہ ناموں کی وَضاحت سننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں:
اللہ پاک کا ایک پاکیزہ نام: اَلْحَکِیْمُ
اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں سے ایک پاکیزہ نام ہے: اَلْحَکِیْمُ ۔ اس کا معنی ہے: وہ پاک ذات جس کا ہر فرمان، ہر کام حکمت والا ہے۔([4])
اللہ پاک کے اس پاکیزہ نام سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے ہر کام میں ہزارہا حکمتیں ہوتی ہیں *اللہ پاک نے آسمان کو اُونچا رکھا *زمین کو پیروں کے نیچے بچھایا، یہ اُس کی