Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)

چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:اللہ پاک کو یہ بات پسند ہے کہ بندہ ہرنوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔(مسلم،کتاب الذکر والدعاء، الخ، باب استحباب حمد اللہ۔۔۔الخ، ص۱۱۲۲، حدیث۶۹۳۲) (2)فرمایا:تمہیں چاہئے کہ زبانیں ذکر سے اور دل شُکر سے تر رکھو۔(شعب الایمان ، باب فی محبة اللہ، فصل فی ادامة ذکر اللہ ،۱/ ۴۱۹، حدیث: ۵۹۰ ،ملتقطاً) *شکر اعلی درجے کی عبادت ہے۔ (شکر کے فضائل،ص۱۲)*اللہ پاک  کی نعمتوں پر شکر واجب ہے۔ (خزائن العرفان، پ۲، البقرہ،  تحت الایۃ:۱۷۲) *شکر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔(ایضاً ، ص۱۲) *شکر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔(ایضاً ، ص۱۲)*شکر ہی نعمتوں میں باعث زیادت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)*شکر اللہ والوں کی عادت ہے۔(ایضاً، ص۱۲) *شکر ترکِ معصیت ہے۔(ایضاً ، ص۱۲)*شکر معرفتِ نعمت ہے۔(ایضاً ،ص۱۲)*نعمت ملنے پر اللہ  پاک کا شکر ادا کرنے کی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔(صراط الجنان ،۴/۴۰۶)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

( اعلان :)

شکر کی بقیہ سنتیں  اور مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع