Book Name:Asma ul Husna (ALLAH Pak Ke Pyare Naam)
اَسْماءِ حُسنیٰ کی برکت سے دُعا قبول ہوتی ہے
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! اللہ پاک کے اَسْمَاءِ حُسنیٰ کے ذریعے جو دُعا کی جائے قبول ہوتی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک کے 99 نام ہیں، جس نے ان کے ذریعے دُعا مانگی تَو اللہ پاک اُس کی دُعا قبول فرمائے گا۔([1])
سیدہ عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا نے اَسْماءِ حُسنیٰ کے ذریعے دُعا مانگی
اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن بی بی عائشہ صدیقہ، طیبہ طاہرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں: میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے اللہ پاک کا وہ بابرکت نام سکھا دیجئے کہ جس نام کے ذریعے دُعا کی جائے تو اللہ پاک قبول فرماتا ہے۔ پیارے نبی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: (عائشہ!) کھڑی ہو جاؤ! وُضو کرو! دو رکعت نماز ادا کرو! پھر دُعا مانگنا، میں سُنوں گا (کہ کیسے دُعا کرتی ہو)۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں: میں نے ایسا ہی کیا (یعنی وُضو کیا اور دو رکعت نماز ادا کی) پھر جب دُعا کے لئے بیٹھی تو آقائے نامدار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کی: اَللّٰہُمَّ وَفِّقْہَا یعنی اِلٰہی! عائشہ کو دُرُست دُعا مانگنے کی توفیق عطا فرما۔
اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن بی بی عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں: میں نے یُوں دُعا کی:
اللَّهُمَّ اِنِّی اَسْاَلُكَ بِجَمِيعِ اَسْمَائِكَ الْحُسْنٰى كُلِّهَا , مَا عَلِمْنَا مِنْهَا وَمَا لَمْ نَعْلَمْ , وَاَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ , الْكَبِيرِ الْأَكْبَرِ , وَالَّذِي مَنْ دَعَاكَ بِهِ اَجَبْتَهُ ,